آسیہ اندرابی اور ساتھیوں کو سزائیں کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے، یہ صرف چند افراد کی سزا نہیں بلکہ پوری قوم کے حقِ خودارادیت پر حملہ ہے،مشعال ملک
یاسین ملک کی اہلیہ کا بھارتی عدالت کے فیصلے پر ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی عدالت کے حالیہ فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا
کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش
انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کو عمر قید اور ان کی ساتھیوں کو طویل سزائیں دینا دراصل کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔ یہ فیصلے انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہیں اور متنازع قوانین کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو کچلا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا بیان دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، ترجمان دفتر خارجہ
حقِ خودارادیت پر حملہ
یہ صرف چند افراد کی سزا نہیں بلکہ ایک پوری قوم کے حقِ خودارادیت پر حملہ ہے اور اگر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی تو یہ خاموشی بھی ظلم کا حصہ سمجھی جائے گی۔ یہ فیصلہ نہیں، ایک قوم کی آواز کا گلا گھونٹا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
انصاف کا قتل
بھارتی عدالت نے انصاف نہیں، ظلم کا اعلان کیا ہے۔ آسیہ اندرابی کی سزا نہیں، کشمیر کی امیدوں کو قید کیا گیا ہے۔ سچ بولنا جرم بن گیا، یہ کیسا نظام ہے؟ کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کی سازش عروج پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اسکالر شریعت کا وہ پرچار کر رہے ہیں جو مغرب کو قبول ہے، مولانا فضل الرحمان
آزادی کی چیخ
ہر جیل میں بند آواز آزادی کی چیخ بن چکی ہے۔ یہ سزائیں نہیں، انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ کشمیر کا درد بڑھ رہا ہے، دنیا خاموش کیوں؟ انصاف کا قتل ہو چکا، اب صرف خاموشی باقی ہے۔
تاریخ ہمیں مجرم لکھے گی
آج نہ بولے تو کل تاریخ ہمیں مجرم لکھے گی۔








