امریکہ اور اسرائیل فیس سیونگ چاہتے ہیں، ہمیں محتاط طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا:جنرل (ر) عبدالقیوم

امریکہ اور اسرائیل کی جنگی حکمت عملی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ میں امریکہ اور اسرائیل اب فیس سیونگ چاہتے ہیں، امریکہ کی کریڈیبلٹی زیرو ہوگئی، ہمیں محتاط طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات کر بھی لیں تو بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونی،سلمان اکرم راجا

پاکستان کی عالمی حیثیت

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ مٹھی بھر لوگوں کی کوئی اہمیت نہیں، پوری دنیا کو پاکستان پر اعتماد ہے، جس کے امریکہ اور ایران سے اچھے تعلقات ہیں۔ توانائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتے، تیل اور گیس پر کئی جنگیں ہوئیں، پہلی جنگ عظیم کی بنیاد بھی تیل اور گیس ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے

ایران کے ساتھ تعلقات اور امریکہ کی کوششیں

جنرل (ر) عبدالقیوم نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کیا، ایران ایک مزاحمتی قوم ہے اسی لیے انہوں نے مقابلہ کیا۔ امریکہ اور اسرائیل اب فیس سیونگ چاہتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے، ملٹری اور سول قیادت ایک ٹیم کے طور پر کام کررہی ہے، پاکستان اسرائیل کو کانٹے کی طرح چبھتا ہے۔ ایران جو گارنٹی چاہتا ہے یہ گارنٹی اقوام متحدہ سے آنی چاہیے، جب فریقین ٹیبل پر بیٹھیں تو آسان شرائط پر بات ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے: جسٹس خادم حسین

تیل کی قیمتوں میں اضافہ

’’جنگ‘‘ کے مطابق صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے مزید کہا کہ ہرمز کے بند ہونے سے تیل کی قیمتیں بہت اوپر چلی گئی ہیں، بہت سے ممالک نے ایمرجنسی نافذ کی، امریکہ بھی متاثر ہوا۔ اسرائیل کی خواہش تھی کہ ایران کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے، اسرائیل نے امریکی صدر کو استعمال کیا، امریکہ کا ایران میں آنے کا مقصد چین کو بھی ہدف بنانا تھا۔

پاکستان کی سلامتی اور علاقائی صورتحال

جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ امریکہ کی کریڈیبلٹی زیرو ہوگئی، ہمیں محتاط طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا، بعض لوگوں کی کوشش ہے پاکستان کو فرقہ واریت کی طرف لے جائیں۔ عوام کو اپنے ملٹری لیڈرشپ پر پورا بھروسہ ہے۔ بھارت کی قیادت ناکام ہوئی، نریندر مودی ڈکلیئرڈ دہشت گرد ہے، بھارت اس وقت تنہائی میں چلا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...