آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی آکشن جلد شروع ہوگا
فائیو جی سپیکٹرم کا کامیاب آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فائیو جی سپیکٹرم کے کامیاب پہلے مرحلے کے بعد اگلا عمل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
آزاد کشمیر میں فائیو جی کے ٹرائل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مراحل میں آزاد کشمیر میں فائیو جی کا ٹرائل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی ٹیم کہو ٹہ میں کھلی کچہرہ لگائے گی، شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا۔
فائیو جی سپیکٹرم کا عمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی کے سپیکٹرم کا عمل مکمل ہو جائے گا، وزارت اطلاعات و ٹیلی کام اگلے ایک سے دو ہفتوں کے دوران پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکھوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا سخت ردعمل، اقدام بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دےدیا
موبائل کمپنیاں اور سپیکٹرم ایلوکیشن
سپیکٹرم ایکشن میں تینوں بڑی موبائل کمپنیاں زونگ، جاز اور یو فون حصہ لیں گی، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ بینڈز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
عمل درآمد کی حکمت عملی
ذرائع کے مطابق وزارت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو جاری ہونے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کو ہائر کرے گی تاکہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سپیکٹرم ایکشن کا عمل طویل نہیں ہوگا۔








