اسرائیل کو ’’سیکیورٹی تباہی‘‘ کی طرف لے جا رہا ہے۔۔ اپوزیشن لیڈر نیتن یاہو حکومت پر برس پڑے
اسرائیل کی سیکیورٹی صورتحال
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کو ’’سیکیورٹی تباہی‘‘ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔۔۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نیتن یاہو حکومت پر برس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ، سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا
نیتن یاہو حکومت پر تنقید
تفصیلات کے مطابق، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یایئر لاپید نے ’’بغیر حکمتِ عملی جنگ‘‘ کے سبب نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ لاپید نے کہا ہے کہ ’’ایران اور لبنان کے خلاف جاری جنگ اسرائیلی فوج پر حد سے زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے اور ملک کو ’سیکیورٹی تباہی‘ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
فوج کی حالت اور حکمت عملی کی کمی
ایک ویڈیو بیان میں یایئر لاپید نے مزید کہا کہ فوج ’’اپنی آخری حد سے بھی آگے‘‘ کام کر رہی ہے جبکہ حکومت واضح حکمتِ عملی، ضروری وسائل اور مناسب تعداد میں فوجیوں کے بغیر کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہی ہے۔ موجودہ پالیسی اسرائیل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ کر کے ہر گھر کے بجٹ پر حملہ اور عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی گئی ہیں، شرمیلا فاروقی
فوجی سربراہ کے خدشات
رپورٹس کے مطابق، اس سے قبل فوجی سربراہ ایال زمیر نے بھی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں اسی نوعیت کے خدشات ظاہر کیے تھے جن کی تفصیلات بعد میں لیک ہو گئی تھیں۔
غزہ، ایران اور لبنان میں فوجی کارروائیاں
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی سیاست میں ایک معتدل رہنما سمجھے جانے والے یایئر لاپید حکومت کی جنگی حکمتِ عملی پر تنقید کے باوجود غزہ، ایران اور لبنان میں فوجی کارروائیوں کے حامی ہیں۔








