اسرائیل کو ’’سیکیورٹی تباہی‘‘ کی طرف لے جا رہا ہے۔۔ اپوزیشن لیڈر نیتن یاہو حکومت پر برس پڑے
اسرائیل کی سیکیورٹی صورتحال
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کو ’’سیکیورٹی تباہی‘‘ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔۔۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نیتن یاہو حکومت پر برس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا اپنی آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان
نیتن یاہو حکومت پر تنقید
تفصیلات کے مطابق، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یایئر لاپید نے ’’بغیر حکمتِ عملی جنگ‘‘ کے سبب نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ لاپید نے کہا ہے کہ ’’ایران اور لبنان کے خلاف جاری جنگ اسرائیلی فوج پر حد سے زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے اور ملک کو ’سیکیورٹی تباہی‘ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست، پشاور ہائیکورٹ برہم، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا طلب
فوج کی حالت اور حکمت عملی کی کمی
ایک ویڈیو بیان میں یایئر لاپید نے مزید کہا کہ فوج ’’اپنی آخری حد سے بھی آگے‘‘ کام کر رہی ہے جبکہ حکومت واضح حکمتِ عملی، ضروری وسائل اور مناسب تعداد میں فوجیوں کے بغیر کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہی ہے۔ موجودہ پالیسی اسرائیل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا برسلز کا تاریخی دورہ
فوجی سربراہ کے خدشات
رپورٹس کے مطابق، اس سے قبل فوجی سربراہ ایال زمیر نے بھی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں اسی نوعیت کے خدشات ظاہر کیے تھے جن کی تفصیلات بعد میں لیک ہو گئی تھیں۔
غزہ، ایران اور لبنان میں فوجی کارروائیاں
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی سیاست میں ایک معتدل رہنما سمجھے جانے والے یایئر لاپید حکومت کی جنگی حکمتِ عملی پر تنقید کے باوجود غزہ، ایران اور لبنان میں فوجی کارروائیوں کے حامی ہیں۔








