لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں مریضہ کے سی سیکشن آپریشن کے دوران ڈاکٹرز غیر پیشہ ورانہ رویے کی ویڈیو وائرل
انکوائری کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیڈی ولنگڈن اسپتال میں مریضہ کے سی سیکشن کے معاملے پر ڈاکٹرز کی ٹیموں کے درمیان مبینہ جلد بازی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر کو دکھاوا مہنگا پڑ گیا، لمبے عرصے کیلئے جیل کی ہوا کھلا دی گئی۔
مبینہ جلد بازی کی ویڈیو
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مختلف ٹیمیں مریضہ کا سی سیکشن پہلے کرنے کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، جس پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ اس دوران مریضوں کی پرائیویسی اور پردہ داری کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے موبائل فون کے استعمال پر عائد پابندی کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سرحدوں کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
طبی حلقوں میں تشویش
ذرائع کے مطابق اس طرح کی مبینہ غفلت مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، جس پر طبی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرح نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
سخت قانونی کارروائی کا وعدہ
ایم ایس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
صوبائی حکومت کی کارروائی کی ضرورت
پنجاب حکومت کو اس پر فوری کارروائی کرنی چاہیے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرجن کی مقابلے کی وجہ سے کیسے تیزی سے لگی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کو ایسے قصائیوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے۔
اور جہالت دیکھو ان ڈاکٹرز کی کہ یہ ثبوت بھی… pic.twitter.com/8CkW7AJLlt
— Sheikh saira sahiba (@ChotiSheikhni) March 27, 2026








