اسرائیلی فوج نے جنگ کی کوریج کرنیوالے 2 لبنانی صحافیوں کو شہید کردیا
اسرائیلی حملہ اور ہلاکتیں
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے 2 لبنانی صحافیوں سمیت 4 افراد کو شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: راجن پور پولیس کے کچہ آپریشن کے دوران مزید انتہائی مطلوب 18 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا
صحافیوں کی شناخت
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں لبنانی چینل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والے صحافیوں میں ایک خاتون صحافی فاطمہ فتونی شامل ہیں، جبکہ دوسرے صحافی علی شعیب ہیں۔
میڈیا کی رپورٹ
’’جنگ‘‘ کے مطابق لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے علی شعیب المنار ٹی وی سے وابستہ تھے، جبکہ خاتون صحافی فاطمہ فتونی کا تعلق المایدین ٹی وی سے تھا۔ یہ صحافی غیر مسلح تھے اور صرف کیمروں کے ذریعے زمینی حقائق کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔








