ہڑپہ تہذیب کے کل مقامات کی تعداد زیادہ سے زیادہ ۲ ہزار ہوسکتی ہے لیکن اِن سے زیادہ تر اب بھی زیر زمین دفن ہیں اور مزید کھدائی کے منتظر ہیں
مصنف کا تعارف
مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط:100
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق
ہڑپہ تہذیب کی تفصیلات
ہڑپہ تہذیب کے کل مقامات کی تعداد زیادہ سے زیادہ 2 ہزار ہوسکتی ہے لیکن اِن سے زیادہ تر اب بھی زیر زمین دفن ہیں اور مزید کھدائی کے منتظر ہیں۔ قدیم جوڑے کے مقبروں سے لے کر شہر کے قدیم کھنڈرات تک تقریباً 200 مقامات کی کھدائی کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹر ویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ
تہذیب کی خصوصیات
سندھ کے لوگوں نے سندھ کی وادی میں ایک شاندار تہذیب کو تخلیق کیا۔ اِس تہذیب کے 2 مخصوص شہر تھے جن میں اچھی طرح سے ڈیزائن کیے گئے مکانات اور گلیاں تھیں جو ہڑپہ تہذیب کی غیر معمولی نوعیت کی عکاسی کرتی تھیں۔ 1980ء میں ”یونیسکو“ نے ہڑپہ تہذیب کو ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا۔ ہڑپہ کی تہذیب کانسی کے دَور کی شہری تہذیب سے تعلق رکھتی ہے۔ اُ س وقت امیر اور غریب کی تقسیم سے پہلے سے موجود تھی۔ امیر دو یا تین منزلہ عمارتوں میں رہتے تھے جن میں کشادہ صحن تھے جبکہ غریب جھونپڑوں میں رہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے ایرواسپیس ڈیویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی
ہڑپہ تہذیب کے زوال کے اسباب
ماہرین آثار قدیمہ میں ہڑپہ تہذیب کے نقصان کے اَسرار کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں۔ ایک وجہ یہ ہے کہ یہ ایک بڑے سیلاب کے بعد تبدیل ہوگیا ہو۔ دوسری وجہ خشک سالی اور اچانک موسمیاتی تبدیلی اس وقت کے زوال کی وجہ ہوسکتی ہے۔ تیسرے غیر ملکی حملے نے بھی اِس کو نیست و نابود کر دیا ہو۔ طاعون کی وباء ہڑپہ تہذیب کے زوال کی وجہ ہوسکتی ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ ایک بڑا زلزلہ آیا اور ہر چیز کو رَوند کر چلتا بنا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے:امریکی اخبار میں مضمون
ذاتی زندگی
زندگی میں 2 شادیاں کیں۔ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی کہ اس ناچیز کو بھرپور اولادِ نرینہ و اولاد سے نوازا۔ اِس کرم نوازی پر شُکرانہ کے طور پر میں اکثر گنگناتا کہ ”اگر پرستان سے کوئی پری بھی دست بستہ میری قُربت کی متمنی ہوتی تو میں فوراً منہ پھیر کر ٹھکرا کر چل دوں گا۔ اِس پر حتی المقدور کاربند بھی رہا۔ لیکن کہتے ہیں بشرّیت ایک طرف اور دعویٰ دوسری طرف!
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا
ایک دلچسپ لمحہ
ایک دن جو سرِ راہ یونہی ہوا خوری کے لیے کھڑا اپنے سانسوں کی گنتی کر رہا تھا۔ شکوہ تیس پینتیس کا سَن…… شباب پوری توانائی و رعنائی کے ساتھ رقصّاں نظر آیا۔ موسم بہار کا ایک درخشاں دن …… چاروں طرف سبزہ و اشجار پہ کونپلیں پُھوٹیں، صحن و گلشن میں ہوئی گُل پاشی، اور ساتھ گلِ لالہ کی شفق باری اور یہ دلِ بیتاب اُٹھا نیں نہ بھرے۔ آرزوئے دردِ دِل نہ کرے…… تو یہ کہاں کی جوانی، کہاں کا شباب؟
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو روکنا ضروری ہے: طیب اردوان کا ایرانی ہم منصب اور سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
خوابوں کا جادو
اُدھر جو دیکھا! تو اِک ساعتِ رُوح پرور کا ہوا ظہور! سامنے اِک کشادہ راہ گزر سے اِک توبہ شکن ساحرہ، بے پایاں حسن و جمال کے جلو میں ہوئی نمودار اور ایک طلسماتی موڑ پر یوں رُکی گویا کسی مصور کے سامنے اُس کی نوکِ قلم کی فنکارانہ صلاحیتوں کی آرزو مند ہوئی۔ نا جانے کیوں اور کیسے میں مصور ٹھہرا۔ اُس کا سراپا اپنے دِل کے وسیع و عریض کینوس پر اِس مہارت اور چابکدستی سے اُتارا کہ دُور کھڑے اُفق کے اُس پار دَھنک کے ساتوں رنگ شرمندہ شرمندہ سے نظر آئے۔ دِل آرزو مند ہوا۔ چاہت نے پَر پھیلائے۔ یوں لگا جیسے اِس چمن کے سبھی گلِ لالہ شباب پر آئے۔ دِل نے تمنا کی دِل لگانے کی اِس گوہر نایاب کو پانے کی۔(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








