آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں، نیا چیلنج ہے: صائم ایوب
صائم ایوب کا چیلنج: آؤٹ آف فارم ہونے کی حالت میں سیکھنے کی جستجو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدرآباد کنگز مین کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے کہا ہے کہ آؤٹ آف فارم ان کیلئے پریشانی کا سبب نہیں بلکہ ایک نیا چیلنج ہے، اور وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، کچھ دیر میں سنایا جائے گا
تجربات اور دوستانہ ماحول
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس صرف نتائج پر نہیں بلکہ کھیل کے عمل سے تجربہ حاصل کرنے پر ہے، نئی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد ماحول توقع سے بہتر نکلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر ریاستوں کے راجے مہاراجے چھوٹی پٹریاں بچھا کر ان پر ننھی منی ریل گاڑیاں دوڑاتے تھے جس پر ان کی ریاست کا نام کندہ ہوتا تھا۔
سابقہ تعلقات اور ٹیم کی ہم آہنگی
انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکے ہیں، جن میں امریکی اور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہیں، کپتان مارنوس لبوشین خوش مزاج ہیں اور ٹیم میں دوستانہ ماحول ہے، جس وجہ سے کھیل کا تجربہ مزید دلچسپ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، میڈیا سے گفتگو میں اگلا ٹارگٹ بتا دیا
توقعات اور ٹیم کی حکمت عملی
صائم ایوب نے کہا کہ کسی بھی ٹیم سے توقعات ہمیشہ زیادہ رہتی ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں جارحانہ انداز اپنانے پر زور دیا ہے تاکہ کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی عادت ڈال سکیں۔
چیلنجز کا سامنا کرنا
آؤٹ آف فارم ہونے کے حوالے سے سوال پر صائم ایوب کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے، کیریئر میں ایسے لمحات آتے رہتے ہیں، اور میں اس دوران چیزیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، نتائج کی پرواہ کئے بغیر میں پراسس پر فوکس کر کے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔








