موٹرسائیکل اور رکشہ صارفین کو پیٹرول پر مخصوص سبسڈی دئیے جانے کا امکان
وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کفایت شعاری اقدامات کے تحت وفاقی حکومت 154 ارب روپے بچانے کے لیے توانائی کی بچت، اسمارٹ لاک ڈاؤن اور محدود تجارتی سرگرمیوں کے پلان پر غور کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
پیٹرول سبسڈی کا منصوبہ
سماء نیوز کے مطابق موٹرسائیکل اور رکشہ صارفین کو پیٹرول پر مخصوص سبسڈی دی جائے گی۔ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو 20 سے 30 لیٹر ماہانہ سبسڈی دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی، معاملات کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دی جائے، اقوام متحدہ
کیو آر کوڈ سسٹم کی متعارف
سبسڈی کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، حکومت موبائل ایپ کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈائزڈ پیٹرول دے گی۔
مشاورت اور آئندہ اقدامات
کفایت شعاری اقدامات کے باعث اخراجات میں کمی سے بڑی بچت ہوگی۔ سبسڈی سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد کیا جائے گا، صدر، وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی مشاورت بھی متوقع ہے۔








