ایران کا امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی فوج کا دعویٰ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کی بدترین تنقید سے تنگ آ کر ڈاکٹر نبہیہ نے شادی کے کچھ روز بعد ہی حارث کھوکھر سے طلاق لینے پر غور شروع کردیا
حملے کی تفصیلات
اس حوالے سے تہران سے ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اردن کے قصبے ازرق میں موفق السلطی ایئر بیس پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا طالبہ کی درخواست پر فوری نوٹس، سکول میں بینڈ ماسٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا
ایرانی افواج کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ اردن کا موفق السلطی ایئر بیس ایران پر فضائی حملوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ آج علی الصبح متعدد ڈرونز کے ذریعے امریکی فوج کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹکس اور ضروری ساز و سامان کے گوداموں کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات کو نشانہ بنایا۔
آپریشنل اہمیت
ایرانی فوج کے مطابق ازرق ایک نہایت اہم آپریشنل پلیٹ فارم ہے، جہاں مختلف لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیارے تعینات ہیں اور یہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک بڑے کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔








