پنجاب حکومت کا یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
پنجاب حکومت کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج جب پوری قوم اپنے دفاع، اتحاداور استقامت کا جشن منا رہی ہے: سی ای او لیسکو
تعلیمی ادارے کی کھلنے کی تفصیلات
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے اور تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے، ایڈمشن پالیسی کی منظوری
نوٹیفکیشن کی حقیقت
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی جب کہ تعلیمی ادارے 4 دن کھلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
کلاسز کا طریقہ کار
وزیر تعلیم پنجاب نے بتایا کہ کلاسز فزیکل ہوں گی، ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا، ہم آن لائن کلاسز کی طرف نہیں جا رہے، اسکول آئیں اور پڑھائی کریں۔








