وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کابینہ میں توسیع
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، کابینہ میں مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: سفاری پارک میں 9 شیر ہلاک
نئے ارکان کی شمولیت
ایکسپریس نیوز نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا پشاور سے سابق وزیر صحت، سوشل ویلفیئر و عشر زکوٰۃ سید قاسم علی شاہ کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی، کرک سے خورشید خٹک کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ کابینہ توسیع میں چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مردان سے طارق آریانی اور احتشام خان کو شامل کیا جائے گا۔ دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی، مالاکنڈ سے پیر مصور کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
مزید ارکان اور نوٹی فکیشن کی توقع
سرکاری ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون اور اکرام غازی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں الیکشن میں ہارے دو ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کابینہ توسیع کا نوٹی فکشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔








