دنیا عالمی امن کے لیے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرے: ڈاکٹر طاہر القادری کا پرتگال میں کانفرنس سے خطاب
خطاب میں اہم نکات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامک سنٹر پرتگال (لزبن) میں منعقدہ ”سیرت النبیؐ و امن عالم کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا عالمی امن کیلئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی لولی لنگڑی جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے، یہ آئینی ترمیم نہیں بلکہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے، ایمان مزاری
امن کے اصول
آپ ﷺنے کرۂ ارض پر پہلی بار جنگ کے اصول اور اخلاقیات کے پیمانے مقرر فرمائے۔ فتح مکہ کی عام معافی جیسی کوئی ایک مثال آج تک دنیا کا کوئی فاتح پیش نہیں کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں 3 رکنی پاکستانی پارلیمینٹری وفد کی ازبکستان کے سربراہ سینٹرل الیکشن کمیشن سے ملاقات
روحانی و اخلاقی ترقی
اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق مادی ترقی کے لیے نہیں بلکہ روحانی و اخلاقی کمال حاصل کرنے کے لیے فرمائی۔ اللہ کی زمین کو فساد سے بچانا، اسے امن و انصاف کا گہوارہ بنانا کرۂ ارض پر بسنے والے ہر باسی پر فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پختہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھر پور جواب دیاجائے گا: عطاتارڑ
مذہب اور انسانی جان کی اہمیت
دنیا کا کوئی مذہب خواہ وہ الہامی ہو یا غیر الہامی بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے اور ظلم و جبر سے روکتا ہے۔ قیامت کے روز اللہ اپنی زمین کے اسباب، اثمار اور نعمتوں کے ضیاع اور بلاجواز نقصان پہنچائے جانے پر باز پرس کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، پاکستانی ایڈیشنل فارن سیکرٹری نے تارے دکھا دیے
اسلام کی رواداری
اسلام نے خونی جنگ و جدل، خون ریزی، کمزوروں کی بزور طاقت حق تلفی اور انہیں جبراً غلام بنانے کی روش کو یکسر مسترد کیا ہے۔ اسلام نے ہر شخص کی مذہبی، قومی، خاندانی، سیاسی و سماجی شناخت کو تحفظ اور حقوق و فرائض کا جامع تصور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر یوٹیلیٹی سٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں نمایاں کمی
انسانی زندگی کا احترام
ہر معاشرے اور سماج کو آج رواداری، اعتدال جیسی اعلیٰ اخلاقی اقدار کی ضرورت ہے۔ انسانی زندگی بہت قیمتی ہے، اس کا احترام اور تحفظ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کے موقع پر گھر میں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟ مقتولہ کے والد کا انکشاف
کانفرنس میں شریک اہم شخصیات
کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل، سرپرست منہاج القرآن پرتگال محمد صغیر، صدر منہاج القرآن پرتگال کاشف نذیر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، دانشوروں اور کمیونٹی نمائندگان نے شرکت کی۔
بین المذاہبی رواداری
اس موقع پر سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں اور اسلامک سنٹر لزبن کے عہدیداران و اراکین کی شرکت نے بین المذاہب رواداری اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔








