اسلام آباد میں تاجر کو اس کے فارم ہاؤس میں گھس کر قتل کر دیا گیا
تاجر کا قتل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ایک تاجر کو اس کے فارم ہاؤس میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقتول عامر صفدر اعوان کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: معلومات تک رسائی عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کیلیے ناگزیر ہے:وزیر اعلیٰ مریم نواز
واقعے کی تفصیلات
سما ء ٹی وی کے مطابق، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عامر اعوان اپنے فارم ہاؤس کے بیڈروم میں موجود تھے۔ اہلیہ کا کہنا ہے کہ جب اس کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ تین ڈاکو ان کے شوہر سے ہاتھا پائی کررہے تھے جبکہ دو ڈاکو اسلحہ تھامے کمرے سے باہر کھڑے تھے۔ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے عامر اعوان کو شدید زخمی کر دیا، جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی
ملزمان کا فرار
مدعیہ کے مطابق، ڈاکو ان کے سیکیورٹی گارڈز سے گن اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ اہلخانہ ملزمان کو پہچان سکتے ہیں، اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کلاشنکوف پکڑے ہوئے ڈاکؤوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ "اس کی تفصیلات آپ کے سامنے رکھیں گے، پہلے بھی اسلام آباد میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں کے 100 فیصد ملزمان کو پکڑا گیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو بھی ان شاءاللہ تعالی جلد پکڑیں گے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق، ملزمان حفاظتی جنگلا کاٹ کر فارم ہاؤس میں داخل ہوئے۔ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ صحافی ذولقرنین حیدر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "وفاقی دارالحکومت میں ٹیوٹا موٹرز کے مالک عامر اعوان کو ان کے فارم ہاؤس میں بیڈ روم میں قتل کیا گیا۔"
وفاقی دارلحکومت میں ٹیوٹا موٹرز کے مالک کو قتل کر دیا گیا۔
عامر اعوان کو ان کے فارم ہاؤس میں بیڈ روم میں قتل کیا گیا۔
پانچ مسلح افراد گھر کے اندر داخل ہوئے۔ کلاشنکوف سے مسلح تھے۔
مسلح افراد کے گھر میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات… pic.twitter.com/QanP7VMalY— Zulqarnain Haider (@zulqarnainARY) March 30, 2026








