50 لاکھ گھر، 10لاکھ نوکریاں کہاں ہیں؟ پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے
عبدالکریم تورڈھیر کی حکومت پر تنقید
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن عبدالکریم تورڈھیر خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی میں اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکول جدید تعلیم کے روشن مراکز میں تبدیل ہو چکے ہیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز
اجلاس میں سوالات
جیو نیوز کے مطابق دوران اجلاس عبدالکریم نے سوال اٹھایا کہ 50 لاکھ گھر، 10 لاکھ نوکریاں، ٹورازم اور آئی ٹی کہاں ہیں؟ گزشتہ اجلاس میں سچ بولا تو مشیر خزانہ مزمل اسلم خفا ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر
ترقیاتی منصوبوں کی کمی
عبدالکریم کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں سے ہماری اسکیمیں ہٹا دی جاتی ہیں، ہمیں انصاف کرنا پڑے گا، پک اینڈ چوز کا سلسلہ بند کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں
صوبائی مسائل پر توجہ
رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوابی سب سے زیادہ آمدن والا ضلع ہے اور ہم خوار ہو رہے ہیں، کرک میں کینسر پھیل رہا ہے، وہاں اے گریڈ اسپتال نہیں، ہم سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں لیکن نظام اپڈیٹ نہیں ہو رہا۔
قانون سازی کی ضرورت
عبدالکریم کا کہنا تھا کہ قانون سازی کرنی چاہیے، ہمیں حقوق کیوں نہیں مل رہے، لوگ دریاؤں میں مفت مچھلیاں پکڑ رہے ہیں، کوئی نظام نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں گڈگورننس صرف پریزنٹیشن میں ہے۔








