لاہور: رائیڈ بک کرکے ڈرائیورز سے دوستی، نشہ پلا کر لوٹنے والی شاطر ملزمہ گرفتار

پولیس کی کاروائی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ایک شاطر ملزمہ کو گرفتار کر لیا جو رائیڈ بک کر کے ڈرائیورز کو نشہ دے کر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت پر بھارت کا سیاحتی بائیکاٹ، آذربائیجانی صحافی کا دوٹوک ردِعمل

ملزمہ کا طریقہ واردات

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ کا طریقہ واردات انتہائی منفرد اور خطرناک تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ آن لائن رائیڈ بک کر کے ڈرائیورز کے ساتھ بیٹھ جاتی، انہیں باتوں میں الجھا کر نشہ آور چیز پلا دیتی جس سے ڈرائیور بے ہوش ہو جاتے۔ بعد ازاں ملزمہ ڈرائیورز کے موبائل فون، والیٹ اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر موقع سے فرار ہو جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح

تازہ ترین واقعہ

حالیہ واردات میں بھی ایک شہری کو نشہ دے کر لوٹا گیا جس کے بعد تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 551/26 درج کیا گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ تک رسائی حاصل کی اور اسے گرفتار کر لیا۔

دورانِ تفتیش حقائق

دورانِ تفتیش ملزمہ کے دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمہ لاہور کے مختلف علاقوں مزنگ اور ڈیفنس اے کے علاوہ گوجرانوالہ میں بھی اسی طرز کی وارداتیں کر چکی ہے۔ ریکارڈ چیک کرنے پر مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...