ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، اگر عمران خان کے بیٹے ملک کے خلاف بات کریں گے تو ہم سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے چیئرمین کی اہم گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان کے خلاف بات کریں گے تو ہم سپورٹ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ججوں کی تقرری، ترقی اور تبادلوں میں وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں سے وابستہ وکلاء کو جج نہ لگایا جائے۔
ملکی حمایت کے بارے میں پیغام
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم پاکستان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے۔ ہم نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں سعودی عرب نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹربوٹ والا تیزی سے مرغابیوں کی طرف جاتا، ساتھی شور مچاتے ”مارو،جلدی گولی چلاؤ“ میں نے کبھی اتنی تیزی سے بندوق نہیں چلائی تھی، تھوڑا گھبرایا
تنازعہ کی وجوہات
واضح رہے کہ حال ہی میں عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخالف بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما کے ہمراہ جنیوا میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا، جس کے بعد تنازع پیدا ہوگیا ہے اور ان کی سرگرمیوں اور روابط پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
سب سے پہلے پاکستان، اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان کے خلاف بات کریں گے تو ہم سپورٹ نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی pic.twitter.com/gjGMbKcUlw
— WE News (@WENewsPk) March 31, 2026








