آپریشن غضب للحق، پاکستان میں 2026 کے پہلے 3 ماہ میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے واقعات میں 18 فیصد کمی
دہشت گردی کے واقعات میں کمی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں رواں سال 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق شروع ہونے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے 3 بڑے شہروں میں کامیاب آپریشنز، گرفتار افراد سے کیا کچھ برآمد ہوا۔۔؟ جانیے
رپورٹ کی تفصیلات
عرب نیوز نے "سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز" کی رپورٹ شائع کر دی، جس کے مطابق پاکستان میں فروری کے مقابلے میں مارچ میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی ہوئی۔ پاکستان میں 2026 کے پہلے 3 ماہ میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے واقعات میں 18 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے لرزہ خیز قتل کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
صوبائی سطح پر صورتحال
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں 57 فیصد کمی ہوئی۔ دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے، جبکہ دہشتگردوں کی ہلاکتیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آپریشنز مربوط، مؤثر اور مہلک ثابت ہورہے ہیں۔
شہریوں پر حملے
دہشتگردوں نے بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر حملے کیے۔








