فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کے خلاف اپیل پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے مسترد کردی

فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کی اپیل مسترد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کے خلاف اپیل پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے مسترد کردی۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے پر پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا

ٹیکنیکل کمیٹی کی سماعت

تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل کی سماعت کی اور فریقین کا موقف سنا، پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی نے اپیل کی سماعت کی۔ کمیٹی نے میچ ریفری روشن ماہنامہ کا فیصلہ برقرار رکھا، میچ ریفری روشن ماہنامہ نے بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر دو میچز کی پابندی عائد کی تھی۔ فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ وہ دونوں میچز نہیں کھیل سکتے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ فخر نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی تھی۔

بال ٹمپرنگ کے الزامات

واضح رہے کہ 29 مارچ کے میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا تھا۔ آن فیلڈ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینالٹی کا جرمانہ عائد کیا تھا اور آخری اوور سے قبل گیند تبدیل کر دی تھی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...