وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کردیا

وزیر خزانہ کا موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قیدی نمبر 804 کی تصاویر کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر میڈیکل آفیسر کو ترقی مل گئی

مشترکہ نیوز کانفرنس میں اہم فیصلے

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جو فیصلہ کیا گیا ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کیا جا رہا ہے تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے: حافظ نعیم الرحمان نے غزہ کی حمایت میں مارچ کا اعلان کر دیا

دیگر سبسڈیز کا اعلان

وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر بھی فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ ریلوے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی تاکہ کرایوں کو منیج کیا جا سکے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے اس کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...