بہادر فورسز دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلیے پوری طرح چوکس ہیں: محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے تھانہ ڈومیل میں خوارجیوں کا خودکش حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر
خودکش حملے کی مذمت
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خودکش حملے میں آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کی اور خواتین، بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم سڑک پر مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
شہداء کے لواحقین کی حمایت
وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
پاکستان کی بہادر فورسز
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کی بہادر فورسز فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔








