ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان دنوں جن مشکلات کا شکار ہیں ان میں زیادہ تر آپ کی اپنی غلطیاں شامل ہیں۔ آپ اب بھی سچے دل سے توبہ کرلیں اور فوری طور پر سیدھے راستے پر آ جائیں تو انشاءاللہ ہر مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان تھے وہ اب بحکم اللہ نئی شاندار صورتِ حال کو دیکھ سکیں گے اور جن بھی لوگوں کی وجہ سے مسئلے تھے وہ ان سے اب دور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جان سینا کا ریٹائرمنٹ میچ آئندہ ہفتے ہوگا، ان کے آخری حریف کا نام سامنے آگیا
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی وجہ سے جو لوگ پریشان ہیں وہ حقوق العباد کا معاملہ ہو گیا ہے۔ آپ کو اس حوالے سے فوری طور پر اپنی اصلاح کرنی ہے اور جہاں جہاں پر بھی غلطیاں ہوئی ہیں ان کو فوری درست کرنا ہے جو لوگ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے وہ اسی ہفتے بہت کچھ پالیں گے۔ ان دنوں آپ کی گھریلو زندگی میں بھی کوئی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ اب بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین اور بھارت کے درمیان فری ٹریڈ ڈیل اور دفاعی معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کیوں باربار اسی غلطی کو دہراتے ہیں۔ ماضی میں جس کی وجہ سے آپ کو نقصان ہو چکا ہے۔ اس وقت ایسا کرنا پھر ایک بار بڑے نقصان کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔ فوری توبہ کرکے پیچھے ہٹ جائیں۔ یقین کریں آپ جس بھی مسئلے میں ہیں انشاءاللہ مکھن میں سے بال کی طرح نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اولاد کے حوالے سے بھی جو ٹینشن محسوس کی جا رہی ہے اس کا حل بھی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سمبڑیال کی عوام نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا، ہر طرف ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے گونجتے رہے: عظمیٰ بخاری
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت پیشہ افراد اب تبادلے کی طرف جا رہے ہیں، وہ چند دنوں میں اس حوالے سے بڑی خوشخبری سن سکیں گے اور من پسند جگہ مسئلہ حل ہوگا۔ جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور گھر میں جو مالی پوزیشن کمزور تھی، انشاءاللہ وہ اب مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ آنے والے دن اچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے اعلیٰ عدلیہ ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کیخلاف درخواست خارج کردی
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں آپ کو دھوکہ دے چکے ہیں۔ اب ان کا وار کام کر گیا تو پھر لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ یہ بہت بڑی وارننگ ہے۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے بھی ایک بڑی خبر آ رہی ہے۔ آپ پہلے استخارہ کریں پھر اس کے مطابق چلیں۔ بہرحال امید بڑی ہے کہ اب دن بدلنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں نا کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زمین بوس ہونے والی عمارت میں کتنے خاندان رہائش پذیر تھے؟ علاقہ مکین کا اہم بیان
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو یہ ہفتہ ذمہ داری سے بھرپور لگے گا۔ آپ کی محنت اب کام آئے گی اور اس کو کام میں لانا بھی ہوگا، جو لوگ ایسا کریں گے وہ آنے والے دنوں میں کوئی بڑا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور جو ذمہ داری بڑھے گی اس کا پھل الگ سے ملے گا۔ یہ ہفتہ خواہشمند افراد کو سفر کے متعلق بھی اچھی خبر دے گا اور جن کو رشتے وغیرہ کے ہونے میں بندش کا سامنا تھا، وہ بھی ٹوٹ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اگلے پانچ برس کے دوران پاکستان اور چین کن شعبوں میں مل کر کام کریں گے؟ آپ بھی جانیے
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت تک فائدہ نہیں ملے گا جب تک آپ اپنے معاملات ٹھیک نہیں کریں گے۔ چند دن ٹھیک چلتے ہیں تو توبہ کرلیتے ہیں، پھر ناجانے کیا ہو جاتا ہے فوراً پٹڑی سے اتر جاتے ہیں۔ ایسا کب تک چلے گا، مستقل مزاج بننے کی کوشش کریں، محنت کرنے کا وقت ہے، جو آفر ملے اس کو قبول کر لیں۔ انشاءاللہ اس میں بڑا فائدہ ملے گا۔ یہ ہفتہ روزگار کے حوالے سے سب سے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی جو بھی پریشانی چل رہی ہے، انشاءاللہ اس کا حل ایک دو روز میں مل جائے گا اور جس بھی مسئلے میں تھے وہ تیزی سے ختم ہو سکیں گے۔ جو لوگ کسی جانب سے کوئی امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کی امید بر آئے گی اور جن کو آپ نے کچھ دینے کا وعدہ کر رکھا تھا وہ بھی انشاءاللہ پورا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اولاد کے حوالے سے اب فیصلہ لینے میں بڑی آسانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس میں بڑی پیش رفت، عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنے اندر سے لالچ کو نکال دیں اور دماغ میں ان دنوں جو فتور چل رہا ہے، اس سے دور رہیں، اگر آپ نے کوئی غلطی کی تو وہ گلے پڑ جائے گی۔ بار بار وارننگ دی جا رہی ہے، اپنا قبلہ درست کرلیں اور دل کو خاص طور پر لگام ڈالیں۔ اللہ کا خوف کھا کر آپ نے اگر کوئی گناہ چھوڑ دیا تو اس کا بڑا ہی اچھا اجر ملے گا۔ اپنے اندر کی جنگ اب آپ نے خود لڑنی ہے اور راستے کا انتخاب بھی خود کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ازبکستان میں “تاشقند اردو” کے نام سے میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا گیا
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیوں بھول جاتے ہیں کہ سارے معاملات اللہ پاک چلارہے ہیں آپ نہیں۔ اس طرح حالات سے پریشان ہو کر غلط قدم نہ اٹھا لیں۔ کچھ بھی ہو، آپ بس 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا وِرد جاری رکھیں۔ انشاءاللہ اس سے سب کچھ ٹھیک ہوتا جائے گا اور تیزی سے بہتری حاصل کرسکیں گے۔ جو لوگ بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں، وہ اب تیاری شروع کر دیں، مبارک خبر آنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محبت میں زخم مندمل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو مبارک سفر کی خواہش رکھتے ہیں، اب ان کے لئے جلد اچھی خبر آنے والی ہے۔ اس وقت روحانی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں۔ زبان کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں جو بات زبان سے نکالیں گے، وہ پوری ہو سکتی ہے اور پھر وہ چاہے اچھی ہو یا بُری۔ خاندانی حالات سخت بگڑے ہوئے ہیں۔ سب ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور آپ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں۔ غصہ نہ کریں حکمت سے کام لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس وقت آپ کو کسی جانب سے اچھی خبریں آنے کی امید ہے۔ آپ جس بھی مسئلے میں پریشان تھے وہ تیزی سے حل ہوگا اور جہاں سے پیسوں کے آنے کی امید ہے، وہ بھی اب پوری ہونے کی امید ہے۔ جن لوگوں کے برسوں سے رشتے طے نہیں ہو رہے تھے وہ اب غیر متوقع طور پر اپنے لئے اچھی خبر سن سکیں گے، یہ ہفتہ اور معاملات میں بھی حیران کر دے گا۔








