چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معاملہ، پولیس کا اہم بیان سامنے آ گیا
ڈاکٹر کی لاش ملنے کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چلڈرن ہسپتال لاہور کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کے معاملے پر پولیس کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 گھنٹے معطل رہنے کا اعلان
پولیس کی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر احمد لطیف ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ ساتھی ڈاکٹرز کو اس صورت حال کا علم تھا اور انہوں نے احمد لطیف کو آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا ایجوکیشن افسران کے امتحانی مرکز کا دورہ ، پہلی مرتب میرٹ پر سیلیکشن ہو رہی ہے: امیدواروں کے تاثرات
ادویات کا معاملہ
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر احمد لطیف ذہنی سکون کی ادویات استعمال کر رہے تھے، اور ڈاکٹر کی گاڑی سے بھی ذہنی سکون کی ادویات ملی تھیں۔
موت کی وجہ
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد یا زخم کا کوئی نشانہ نہیں ملا۔ موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔








