لاہور میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے ، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی کفایت شعاری پالیسی
لاہور (زین بابو) پنجاب حکومت نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری کے سخت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں بچت پالیسی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، بھرپور حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کا شکریہ: سینیٹر عرفان صدیقی
نئے احکامات اور بندشیں
کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز (ڈپٹی کمشنر لاہور) نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ سرکاری اداروں کے لیے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اور سرکاری سطح پر عشائیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عمل درامد اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی
ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








