خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 اپریل سے 9 اپریل کے تک جاری رہنے کا امکان، 25 مارچ سے اب تک ہونے 47 افراد جاں بحق ہوچکے، پی ڈی ایم اے
بارشوں کا نیا سلسلہ
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 اپریل سے 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا خلیج میں امریکی بحری جہاز کو روکنے کا دعویٰ
نقصانات کی تفصیلات
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق اور 117 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پرونشیئل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے پچھلے چار روز کے دوران 21 افراد جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 47 جاں بحق افراد میں 27 بچے، 13 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 45 مرد، 21 خواتین اور 51 بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر اسٹیج، بغیر کنٹینر باغِ جناح عوام سے بھر جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تحریکِ انصاف کوئی ون مین شو نہیں بلکہ ایک مضبوط عوامی اور تنظیمی تحریک ہے، حلیم عادل شیخ
امدادی سرگرمیاں
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 652 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس میں 554 گھروں کو جزوی اور 98 گھروں کو مکمل طور پر نقصان ہوا۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ، طورغر، سوات، اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈپو تباہ کردیا
حفاظتی تدابیر
اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایمرجنسی خدمات
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 اپریل سے 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر نچھلے سے درمیانے درجے کا سیلاب اور دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں، اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔








