اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے بعد آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کو جانے سے روک دیا گیا

اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے بعد آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کو جانے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشک شرما نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ایرانی بحریہ کی مداخلت

خلیج میں موجود کئی جہازوں کو ایرانی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز بند ہونے کے پیغامات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

’’جنگ‘‘ نے شپنگ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی بحریہ سے ملنے والے پیغام میں کہا جا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے جہاز مالکان کو ایران سے اجازت لینی ہوگی، بصورت دیگر ان جہازوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان اور نوابشاہ میں فائرنگ کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق

لبنان کی صورتحال

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں ہے، حزب اللہ کی وجہ سے لبنان کو معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا، لبنان کا معاملہ الگ ہے، اس کو دیکھا جائے گا۔

اسرائیل کی لبنان کیخلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں 10 منٹ میں 100 سے زائد مقامات پر حملے کردیئے، لبنانی شہر طائر کو خالی کرنے کی دھمکی کے بعد فضائی حملے کیے۔

اسرائیل نے امریکہ ایران سیز فائر معاہدے میں لبنان کے شامل نہ ہونے کا بھی دعویٰ کردیا، دارالحکومت بیروت کے وسطی، جنوبی علاقوں پر شدید بمباری کردی۔

لبنانی ریڈ کراس کی رپورٹ

لبنانی ریڈ کراس کے مطابق لبنان بھر میں اسرائیلی حملوں میں 89 افراد شہید اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...