مشکل حالات میں اللہ نے پاکستان اور قیادت کو بڑی کامیابی اور عزت سے نوازا:رانا ثناء اللّٰہ
وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا اور خطے کے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مشکل حالات میں اللہ نے پاکستان اور قیادت کو بڑی کامیابی اور عزت سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان غیر جمہوری قوتوں کے مقابلے میں مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں، محمود خان اچکزئی
امن عمل کی کامیابی کی تعریف
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت دی، ہم نے ہمسایہ مسلمان ملک کے خلاف جارحیت کو ختم کروایا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پوری قوم امن عمل کی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے بعد چینی ٹیکنالوجی کو مورد الزام ٹھہرادیا
خطے کی صورتحال
پاکستان دنیا اور خطے کے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ امن کی کوششیں عروج پر تھیں تو نیتن یاہو نے حملہ کردیا، حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے بجائے سعودیہ پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
کشیدہ صورتحال کا انتظام
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ مسلمان ملکوں کے درمیان کشیدہ صورتحال کو بڑے پروفیشنل انداز میں مینج کیا گیا۔ پاکستان نے عالم اسلام کو جنگ کی کیفیت اور بڑی تباہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مشکل حالات میں اللہ نے پاکستان اور قیادت کو بڑی کامیابی اور عزت سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر اہم پیشرفت
قیادت کی تعریف
تمام قیادت اور امن کوششوں میں حصہ لینے والے افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
احتجاج کی اپیل
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام احتجاج مؤخر کریں، احتجاج بعد میں بھی ہوتے رہیں گے۔ عالمی امن کے لیے دعا کریں۔








