اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلیئر نہیں سمجھتی: بھارت میں اسرائیلی سفیر
اسرائیلی سفیر کا بیان
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوِن عزر (Reuven Azar) نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلیئر نہیں سمجھتی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
امریکا کی مؤقف
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریوِن عزر نے کہا کہ امریکا نے اپنی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کی خدمات حاصل کرے۔
ماضی کی مثالیں
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ امریکا نے کس طرح قطر اور ترکیہ کو حماس سے معاہدے کے لیے استعمال کیا، تاہم اسرائیل کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ نتائج دیکھنا چاہتا ہے اور اس کے لیے امریکا کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔








