وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، سول و عسکری قیادت کی شرکت
اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے خراب رہی،مشیر خزانہ مزمل اسلم
شرکاء کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، جس میں اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے مشاورت اور فیصلے کئے گئے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، اور وزیر داخلہ محسن نقوی اجلاس میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور؛شیرباغ میں ایک ماہ کی ننھی شیرنی دم توڑ گئی
کامیابی کا عزم
ذرائع کے مطابق شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر پاکستان کے مثبت کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
آنے والے مذاکرات
یاد رہے کہ ایران اور امریکا میں جنگ بندی کے بعد اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ ان مذاکرات میں ایرانی سپیکر، وزیرخارجہ جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کرشنر شریک ہوں گے۔








