لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری ایران امریکہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی صیہونی سازش ہے، خواجہ سعد رفیق
لیگی رہنما کی Netanyahu کی سازش پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں اور شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری ایران - امریکہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی صیہونی سازش ہے ۔
امن مذاکرات کی امید
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا قوی امید ہے کہ ذہین ایرانی اس جال میں نہیں پھنسیں گے اور اسلام آباد مذاکرات کے ذریعے ایران سمیت پورے خطے میں پائیدار امن کے قیام، انسانی ترقی اور صیہونی جارحیت کی روک تھام کیلئے زیادہ سے زیادہ حاصل کر لیں گے ۔








