اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا، چالاکی کی کوشش کی تو امریکی مذاکراتی ٹیم مثبت ردعمل نہیں دے گی، جے ڈی وینس

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان روانگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کے لیے میری لینڈ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور مبارکباد دینے آئے تھے، آفیشل ملاقات نہیں تھی،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

مذاکرات کے متعلق نائب صدر کی بات چیت

اسلام آباد کیلئے روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے

ایرانی قیادت کے لئے پیغام

نائب صدر جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ اگر ایرانی قیادت نیک نیتی کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہوئی تو امریکا بھی کھلے دل سے آگے بڑھنے کو تیار ہے۔ تاہم، اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور چالاکی کی کوشش کی تو امریکی مذاکراتی ٹیم مثبت ردعمل نہیں دے گی۔

پاکستان میں مذاکرات کا تعین

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں، جبکہ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...