2 سال قبل 15 سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا معمہ حل، بہنوئی قاتل نکلا
15 سالہ لڑکے کے قاتل کی گرفتاری
پاکپتن (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے عارف والہ میں دو سال قبل 15 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث شاطر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، 15 افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا
واقعے کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو سال قبل عارف والہ میں 15 سالہ لڑکے علی رضا کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوال یہ ہے کہ سیاسی اکابرین قوم کو کیا درس دے رہے ہیں: محفوظ النبی خان
پولیس کی کارروائی
واقعے کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے نوٹس لے کر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن فرحت عباس کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شفیق آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو مقتول علی رضا کا بہنوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ
قتل کا طریقہ کار
ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی نعش کو برآمد بھی کرلیا گیا۔ انویسٹی گیشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم 2024 میں فیکٹری میں کام کروانے کے بہانے مقتول کو عارف والہ ضلع پاکپتن سے لاہور لے آیا اور پھر شیخوپورہ کے علاقے میں لے جا کر گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف لندن سے روانہ، آج وطن واپس پہنچیں گے
قتل کے بعد کی کارروائی
ملزم نے قتل کرنے کے بعد نعش کو بوری میں ڈال کر نہر میں پھینک دیا تھا۔ ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر علی رضا کو قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خوابوں کی تکمیل کیلئے گھر چھوڑ کر بھاگی تھی: شہناز گل
پولیس کی کوششیں
پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے اور مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی کا موقف
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے。








