امریکی حکام نے کب کب پاکستان کے دورے کیے اور کن عالمی امور پر مذاکرات ہوئے۔۔۔؟( تاریخ پر اِک نظر )

پاکستان پر عالمی توجہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر جمی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں امریکی اور ایرانی وفود مذاکرات کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

امریکی حکام کے دورے: تاریخ کا ایک تجزیہ

آئیے تاریخ کے آئینے میں دیکھتے ہیں کہ امریکی حکام نے کب کب پاکستان کے دورے کیے اور کن عالمی امور پر مذاکرات ہوئے۔۔۔؟

ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور کا دورہ

دسمبر 1959ء میں امریکہ کے 34 ویں صدر ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور اپنے پاکستانی ہم منصب صدر ایوب خان کی دعوت پر کراچی پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق و مغرب کے تعلقات، سوویت حکمتِ عملی، پاک-بھارت تعلقات، سینٹو اتحاد اور افغانستان سمیت کئی امور پر گفتگو ہوئی۔

لنڈن بی جانسن کی ملاقات

20 مئی 1961ء کو امریکی نائب صدر لنڈن بی جانسن نے کراچی میں ایک اونٹ گاڑی چلانے والے بشیر احمد سربین سے ملاقات کی، جو ایک تاریخی لمحہ بن گیا۔ جانسن نے 1967ء میں بطور صدر بھی مختصر دورہ کیا اور ایوب خان سے ملاقات کی۔

رچرڈ نکسن کا پاکستان دورہ

یکم اگست 1969ء میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ صدر یحییٰ خان کے ذریعے چین سے رابطے بحال کیے جا سکیں۔ پاکستان کو اس کردار کے لیے اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ اس کے واشنگٹن اور بیجنگ دونوں سے تعلقات تھے۔

دو سال بعد 1971ء میں سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہینری کسنجر نے پاکستان کے ذریعے چین کا خفیہ دورہ کیا، جس نے عالمی سفارت کاری میں اہم موڑ پیدا کیا۔

جارج ایچ ڈبلیو بش کی ملاقات

مئی 1984ء میں امریکی نائب صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے مری میں جنرل ضیاء الحق سے ملاقات کی اور صدر رونالڈ ریگن کا خط پہنچایا۔ بات چیت میں افغانستان اور ایران عراق جنگ جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے۔

بل کلنٹن کا تاریخی دورہ

مارچ 2000ء میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی برطرفی کے فوراً بعد 25 مارچ 2000ء کو امریکی صدر بل کلنٹن نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وہ 30 سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے، تاہم ان کا 5 گھنٹے کا دورہ کئی وجوہات کی باعث مشہور ہوا۔

ڈک چینی کے دورے

امریکی نائب صدر ڈک چینی نے دسمبر 2005ء اور فروری 2007ء میں پاکستان کے دورے کیے۔ یہ وہ وقت تھا جب امریکہ کے بیک ٹو بیک اعلیٰ سطح کے دوروں سے پاکستان عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

دسمبر 2005ء کے دورے کے دوران جنرل مشرف سے ملاقات میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل المدتی بنیادوں پر اپنے کثیر جہتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ڈک چینی نے 8 اکتوبر کے زلزلے کے اثرات پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے یکجہتی اور حمایت کا بھی اظہار کیا۔

فروری 2007ء میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔

جارج ڈبلیو بش کا خفیہ دورہ

مارچ 2006ء میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش رات کی تاریکی میں پاکستان پہنچے، سیکیورٹی انتہائی سخت تھی، جبکہ اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن تھا۔ اس دورے کے پیچھے دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی شراکت داری اور 2005ء کے زلزلے کے لیے امریکی امداد پر بات چیت کارفرما تھی۔

جو بائیڈن کے دورے

امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن نے جنوری 2009ء اور 2011ء میں بطور نائب صدر پاکستان کے دورے کیے، پہلے دورے میں انہوں نے پاکستان کو اہم اتحادی قرار دیا اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں ہلالِ پاکستان سے نوازا۔

جنوری 2011ء کے دورے میں ان کی گفتگو کا محور افغانستان، شدت پسندی اور علاقائی سیکیورٹی کے مسائل رہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...