پاکستان سے فوجی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت ارضِ مقدس کی حفاظت کے لیے
پاکستانی فوج کی سعودی عرب آمد
ریاض (وقار نسیم وامق) پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت ارضِ مقدس کی حفاظت کے لئے پاکستانی فوج کے دستے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان مشرقی صوبے کی کنگ عبدالعزیز ائیربیس پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں کے دوران اربن فلڈنگ کا خطرہ
سعودی وزارت دفاع کا بیان
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان سے فوجی جوانوں کا دستہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی کنگ عبدالعزیز ائیربیس پر پہنچا ہے۔ پاکستانی دستے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں سمیت معاون طیارے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
تجزیہ بیان
تُعلن #وزارة_الدفاع عن وصول قوة عسكرية من جمهورية باكستان الإسلامية إلى قاعدة الملك عبدالعزيز الجوية بالقطاع الشرقي ضمن اتفاقية الدفاع الإستراتيجي المشترك الموقعة بين البلدين الشقيقين.
وتتكون القوة الباكستانية من طائرات مقاتلة ومساندة تابعة للقوات الجوية الباكستانية، بهدف تعزيز... pic.twitter.com/IGpE79Pxcx
— وزارة الدفاع (@modgovksa) April 11, 2026
سعودی وزارت دفاع کی حکمت عملی
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاک سعودی فورسز مشترکہ دفاعی تعاون کو بڑھانے سمیت آپریشنل تیاریوں اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔








