موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ پاکستان میں وسیع پیمانے پر بامقصد سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے،اسد قیصر
اسد قیصر کا موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے ہم امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور اس پیش رفت کے تناظر میں بلا امتیاز سیاسی وابستگی پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
سفارتی کامیابی کی اہمیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ سفارتی کامیابی نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے لیے خوش آئند ہے بلکہ اسے ایک پائیدار معاشی کامیابی میں تبدیل کرنے کے لیے ملک کے اندر مضبوط سیاسی بنیادوں کا قیام ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ
قانون اور آئین کی بالادستی
ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قانون اور آئین کی بالادستی کو یقینی نہ بنایا جائے اور ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے مؤثر انداز میں کام نہ کریں۔ موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ پاکستان میں وسیع پیمانے پر بامقصد سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے، جس کے ذریعے سیاسی کشیدگی کا خاتمہ اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔
ایک نیا "میثاقِ جمہوریت"
اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے ایک نیا "میثاقِ جمہوریت" طے کریں، تاکہ جمہوری عمل کو مستحکم بنایا جا سکے اور ملک کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔








