جب دو معمولی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ایک دھوکے باز کو بھیجا جائے، تو ایسے ہی نتیجے کی توقع ہونی چاہیے تھی، مصنفہ ایمی سسکینڈ کی امریکی وفد پر کڑی تنقید
امریکی مصنفہ کی تنقید
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف امریکی مصنفہ ایمی سسکینڈ نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے بھیجی گئی امریکی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "ناکام" قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ دنیا کے سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے صدر ہیں، امریکی فوج کو موت کی دلدل میں پھینک رہے ہیں: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز
وفد کی اہلیت پر سوالات
انہوں نے وفد کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے طنزاً کہا کہ جب دو معمولی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ایک دھوکے باز کو بھیجا جائے، تو ایسے ہی نتیجے کی توقع ہونی چاہیے تھی۔
ناکامی کی توقع
ایمی سسکینڈ کے مطابق اس ٹیم کی ناکامی پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد مذاکرات میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہو سکی۔








