عرصے تک الحاد (Atheism) کی طرف مائل رہی، تحقیق کے بعد ایمان کی طرف لوٹ آئی، اداکارہ یشما گل

یشما گل کی ایمان کی داستان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور پاکستانی اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہی، تحقیق کے بعد ایمان کی طرف لوٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے کوئی سفارش نہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوالات

اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ماضی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے تقدیر اور انسان کی مرضی و اختیار کے بارے میں سوال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل بنانے کا فیصلہ

ایمان کی طرف واپسی

یشما نے بتایا کہ وہ ایک عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہیں لیکن تحقیق کے بعد دوبارہ ایمان کی طرف لوٹ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لائسنس بنوانے آیا شہری موٹرسائیکل سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

تقدیر اور اختیار

یشما نے سوال کیا تھا، ’اگر تقدیر پہلے سے لکھی جا چکی ہے تو انسان کا اختیار کہاں سے آتا ہے؟‘ جس کا جواب ڈاکٹر نائیک نے یوں دیا تھا کہ اللّٰہ جانتا ہے انسان کون سا راستہ اختیار کرے گا، لیکن انتخاب انسان خود کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زاہد گشکوری نے 5 اگست کو پی ٹی آئی کا احتجاج کا گرینڈ پلان بے نقاب کر دیا

ذاتی تشریح اور رہنمائی

تاہم اب تازہ پوڈکاسٹ میں یشما نے اپنی ذاتی تشریح بیان کرتے ہوئے کہا، ’ہر دن انسان کے سامنے کئی دروازے کھلتے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے کوئی ایک دروازہ کھولتا ہے۔ تاہم اس انتخاب کے نتائج پہلے سے لکھے ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق اللّٰہ سے تعلق جتنا مضبوط ہوگا، اتنی ہی بہتر رہنمائی ملے گی کہ کون سا دروازہ کھولنا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزراء کندائی بند کے دورہ کیلئے روانہ

ایمان کی تشبیہ

انہوں نے ایمان کو ریڈیو سگنل سے تشبیہ دی اور کہا، ’جیسے ریڈیو پر صحیح فریکوئنسی پر آنے کے بعد آواز صاف سنائی دیتی ہے، ویسے ہی ایمان کو ذکر اور نماز سے چارج کرنا پڑتا ہے تاکہ اللّٰہ کی رہنمائی واضح طور پر مل سکے۔‘

یشما گل کا پس منظر

یشما گل پاکستانی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا میں نفسیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2016 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...