پاکستانی سپنرز نے ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹنگ لائن ’ تباہ‘ کر دی
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منافقت تیرا ہی آسرا: پی ٹی آئی اور منافقت ساتھ ساتھ چلتے ہیں – عظمٰی بخاری
ٹاس اور ابتدا
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باولرز انگلش بلے بازوں پر قہر بن کر برسے اور کھانے کے وقفے تک آدھی ٹیم کو پولین پہنچا دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن زیک کرولی 56 رنز کے مجموعے پر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں 29 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی اور سالی سے جھگڑے کے بعد پولیس بلانے کی دھمکی کے ڈر سے شہری نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی
ان کے بعد اولی پوپ نے میدان سنبھالا لیکن وہ بھی محض 3 رنز بنا کر 70 کے مجموعے پر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے۔ اگلا شکار ساجد خان نے جوئے روٹ کا کیا جو صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔
نصف سینچری اور دیگر وکٹیں
تاہم بین ڈکٹ نے نصف سینچری بنائی لیکن بدقسمتی سے ان کا سامنا نعمان علی سے ہو گیا اور وہ ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے۔ ہیری بروک 5 اور کپتان بین سٹوکس 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔








