ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورت حال آج بڑے خوبصورت انداز سے ساتھ دے گی نہ ممکن کام بھی ممکن لگے گا اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھر آئے گی۔ اولاد کے حوالے سے بھی آج اہم خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ نے ابھی تک ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا، پھر ان لوگوں کو گلے لگا رہے ہیں جو لوٹتے رہے اور دھوکا دیتے رہے۔ خیال کریں۔ آج کا اٹھایا گیا قدم خطرناک ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد کھلاڑی کو ٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آ گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ نے اپنے لئے جو راستہ بھی چنا ہے، شاہد وہ درست نہیں ہے۔ ایک مرتبہ پھر اس پر نظرثانی کر لیں اور اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ نہایت سوچ سمجھ کر چلنا ہے، مخالفین بہت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: لیاری میں سنیپ چیکنگ، ڈکیتی کا ملزم یو سی کونسلر گرفتار
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
لاکھ آپ دوسروں کے لئے کچھ کر لیں۔ آپ کی قربانیوں کو کوئی نہیں دیکھے گا۔ اس وقت آپ کو سب سے الگ ہو کر ہی اپنے لئے نیا راستہ بنانا پڑے گا اور اس میں اب دیر مت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب، چیف آف نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج بھی صدقہ دیں۔ صورت حال صاف نہیں ہو رہی۔ لگتا ہے ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے کسی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں جو کہ خطرناک بات بھی ہے۔ اپنے معاملات فوری درست کریں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب اچھی صورت حال کا سامنا رہے گا۔ پچھلے کافی دنوں سے جو غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا، وہ اب ختم ہو گئی ہے۔ صبح سے حالات تمام تر آپ کے حق میں ہوتے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ملک 8پروازیں منسوخ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ غصے کو قابو میں رکھیں۔ پہلے آپ کتنے رشتے خراب کر چکے ہیں۔ اب مزید گنجائش نہیں ہے۔ خاموشی اختیار کریں اور چند روز منظر عام سے غائب رہیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی کام کی کوشش میں لگے ہوئے تھے اور وہ نہیں ہو رہا تھا، آج اس کے ہونے کے چانس ہیں اور آج کچھ رقم اور نئے کام کے بارے بھی اچھی خبر ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں طویل چھٹیوں کا اعلان کر دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اگر لاپرواہی چھوڑ دیں اور فضول کاموں سے دور رہیں تو دنیا کے کامیاب ترین انسان بن سکتے ہیں مگر عادت سے مجبور ہیں۔ اب تو کچھ سوچنا ہی پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی بچیاں یا تو بچے پیدا کررہی ہیں یا بندوقیں اٹھا رہی ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
استخارے کی مدد سے ابھی چند دن چلنے کی کوشش کریں، ورنہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد 450 مرتبہ روزانہ کر لیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کیساتھ تعلقات پر فخر، مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج روحانی حوالے سے اچھی خبر ہے جو لوگ نماز کی پابند ہیں، خاص طور پر ان کے لئے اور جس ضرورت کے لئے رقم درکار ہے اس کے بارے میں اچھی خبر مل سکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
توبہ کرکے سیدھے راستے پر آ جائیں۔ دل کو بھی قرار آ جائے گا جو لوگ کسی ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں۔ وہ نماز سے مدد لیں اور اپنوں سے بھی دل کی بات نہ کرنے کا مشورہ ہے۔








