الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا
فواد چوہدری کے خلاف نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان
سماعت کی تفصیلات
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل صبح 10 بجے ہوگی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔ توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
اوپن ٹرائل کی استدعا
فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ یہ کیس 2 سال سے زیر التوا ہے۔








