عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے الزامات پر جنرل (ر) باجوہ کا ردعمل سامنے آگیا

جنرل باجوہ کا ردعمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عائد کیے جانیوالے الزامات پر ردعمل جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کا نیا بیان سامنے آیا

الزامات کی تردید

جنرل (ر) باجوہ نے معروف صحافی محمد مالک سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بشریٰ بی بی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ جنرل (ر) باجوہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دورے کے بعد کوئی کال نہیں آئی۔

بشریٰ بی بی کے الزامات

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان مدینہ سے واپس آئے تو جنرل باجوہ کو سعودی عرب سے کال آئی کہ یہ کس کو لے آئے ہو، ہم تو شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے جاری ہونیوالے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے سے متعلق گند ڈالنا شروع کردیا گیا جبکہ عمران خان کو بھی یہودی ایجنٹ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ بات کبھی سرعام نہیں بتائی، یہ ساری باتیں جنرل (ر) باجوہ اور ان کی اہلیہ نے کسی کو بتائی تھیں جہاں سے یہ باتیں عمران خان تک بھی پہنچیں، کچھ اداروں کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی تھی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...