فیصل آباد؛ پی ٹی آئی کے ایم پی اے بشارت ڈوگر کو حراست میں لے لیا گیا
ایم پی اے بشارت ڈوگر کی حراست
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد کے سرگودھا روڈ پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے بشارت ڈوگر کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا نے والد انیل مہتا کی موت کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا
دفعہ 144 کی خلاف ورزی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غلام محمد آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بسوں میں سوار پی ٹی آئی کے 32 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ عبداللہ کالونی میں بھی پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے افراد کی تعداد 490 ہوگئی۔
گوجرانوالہ سے قافلوں کی روانگی
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سے تاحال کوئی بھی پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد روانہ نہیں ہو سکا۔ صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور جنرل سیکرٹری بلال اعجاز روپوش ہیں۔