ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کی جو بھی پریشانیاں چل رہی ہیں، انشاءاللہ اب ان کے خاتمے کا وقت ہے۔ اس وقت جو کام کرنا چاہتے ہیں، بسم اللہ کرکے شروع کریں تاکہ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ جو لوگ کسی طرف سے اپنے حق سے محروم ہیں، برسوں کے بعد ان کو ان کا حق ملنے کی بڑی امید پیدا ہو گئی ہے۔ البتہ، گھر میں اپنے بزرگوں کی صحت کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، جرمن چانسلر
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ کے لئے یہ ہفتہ برسوں کے بعد خوشیوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔ آپ کی جو بھی پریشانیاں اور مشکلات ہیں، وہ میرے اللہ نے چاہا تو اب تیزی سے ختم ہوں گی۔ کچھ اہم فیصلے کرنے بھی ضروری ہیں، کہ اب وقت کا تقاضا ہے، تاکہ برسوں کے بعد زندگی بدلنے کا موقع ہاتھ سے نہ جائے۔ آپ کی ایک بڑی کوشش اب کامیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
شاید اب بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے اور بے شمار وقت ہاتھوں سے گنوا بیٹھے ہیں۔ اب جو بھی قدم اٹھانا ہے، وہ بے حد سوچ سمجھ کر اٹھانا ہے تاکہ اب زندگی میں وہ نقصان نہ ہو جو ماضی میں ہو چکا ہے۔ استخارے سے کام لیں اور اپنے قریبی لوگوں سے بھی محتاط رہیں، حسد تو اپنے ہی کرتے ہیں، غیروں کو کیا ضرورت ہے۔ صدقہ بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: گولڈن ڈوم کے اعلان کے بعد امریکہ نے جوہری صلاحیت والے میزائل منیٹ مین تھری کا تجربہ کرلیا، اس کی رینج کتنی ہے؟ ہلچل مچ گئی
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
اس وقت آپ کو اپنے معاملات میں انشاءاللہ بہتری ملنے کا امکان ہے۔ اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا۔ اب صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ روزگار کے حوالے سے جو بھی آفر آئے، اسے اپنے ہاتھوں سے نہ جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: یانگو رائیڈ کی جانب سے پاکستان بھر کے پارٹنرز ڈرائیورز کے لیے شاندار انعامات کے ساتھ “ڈرائیو ٹو وِن چیلنج”جاری ، سوزوکی آلٹو بھی جیتنے کا موقع
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
یہ ہفتہ تھوڑا سا آزمائش مانگ رہا ہے۔ آپ کو قدم قدم پر اپنا خیال رکھنا ہوگا اور ہر معاملے سے دور رہنا ہوگا جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے۔ دشمن چوکنا ہیں اور آپ کے اوپر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آپ سورة حشر کی آخری تین آیات پڑھ کر گھر سے نکلیں اور شام کو بھی ایک بار پڑھا کریں، یہ بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو تمام مرد دیکھنے لگ گئے، پاکستانی اداکارہ کا انکشاف
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
جو لوگ کسی دوسرے کے معاملے میں آ رہے ہیں، وہ خود اپنے اوپر مصیبت پیدا کر رہے ہیں۔ اس وقت خود کو بچا کر چلیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔ آپ کو چاہیے کہ سورة قلم کی آخری دو آیات پڑھیں۔ صبح و شام، اور سارا دن "یا حی، یا قیوم" کا ورد کریں۔ آپ کی ایک بچت تو اسی میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھماکہ خیز اور زہریلے مواد سے بھرے بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا، کنٹینرز ساحل کی طرف آنا شروع، الرٹ جاری
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
بیماری والا خانہ کھلا ہوا ہے، اور اس کے ساتھ ہی بدنظری والا بھی۔ صدقہ دیں اور ہر صورت اپنی نظر بھی اتاریں۔ یہ بے حد ضروری ہے۔ آپ کافی دنوں سے جن معاملات کا شکار ہیں، وہ ٹھیک نہیں ہیں۔ اپنی اصلاح کریں، اگر حالات میں بہتری چاہتے ہیں تو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریکِ انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبرجرگے کے فیصلوں کی حمایت، 8 فروری شٹرڈاؤن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
جو لوگ طویل عرصے سے کسی مسئلے کا شکار رہے ہیں، انشاءاللہ اس ہفتے کئی پریشانیاں دور ہو سکیں گی۔ کاروباری معاملات میں الجھن کا شکار لوگ ایک نیا سلسلہ بنتے ہوئے دیکھیں گے۔ جو لوگ روزگار کے حصول کے لئے سفر کرنا چاہتے ہیں، انشاءاللہ اچھی خبر آنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن کیس: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن کے سخت سوالات
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
اپنے اندر کے لالچ کو ختم کریں۔ جو نصیب میں ہوگا، وہ آپ تک پہنچ ہی جائے گا۔ جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہ آپ کی اپنی پیدا کردہ ہیں۔ خرابیوں کا جائزہ لیں اور اپنی اصلاح کریں۔ آنے والے دنوں میں مشتری زائچے میں آ رہا ہے، جو آپ کو بڑا فائدہ دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوئی، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرا نمبر
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
ذہنی مریض مت بنیں اور ہر بات کو دل پر مت لگائیں۔ جو ہونا ہے، وہ اللہ نے چاہنا ہے۔ بس سیدھے راستے پر چلتے جائیں، انشاءاللہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔ یہ ہفتہ آپ کے لئے بہت سے معاملات میں بہتری لے کر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
اب غور کریں کہ کس طرف جا رہے ہیں۔ اپنے معاملات خراب مت کریں۔ تنہائی کی سوچ پاک نہیں رہتی، توبہ سے کام لیں اور سیدھے راستے پر آ جائیں۔ اگر کوئی بڑا نقصان ہو جائے تو وہ برسوں میں پورا نہیں ہو سکے گا۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
جو لوگ کسی کو اپنا ہم راز بتا رہے ہیں، وہ غلطی کر رہے ہیں۔ مخالفین کی کمی نہیں ہے، آپ نئے دشمن پیدا کر رہے ہیں۔ آپ کی کامیابی کا راز آپ کی خاموشی میں ہے۔ اپنی حفاظت کریں اور صدقہ لازمی دیں۔








