پی ٹی آئی والے “سیاسی گدھ” ہیں پختون کارڈ کھیلنا چاہ رہے ہیں: عظمٰی بخاری

وزیر اطلاعات کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بشری بی بی عدالت میں اس لیے پیش نہیں ہوسکتی کیونکہ ہیروں کا جواب دینا پڑے گا۔ پی ٹی آئی والے سیاسی گدھ ہیں جو پختون کارڈ کھیلنا چاہ رہے ہیں۔ مذہب کارڈ، پاکستان کو ڈیفالٹ کا کارڈ، سائفر کارڈ اور پختون کارڈ کھیلنے والے اس ملک کو معاف کر دیں۔ ہم جنرل الیکشن لڑ کر آئے ہیں، فیصل واڈا جنرل الیکشن لڑے تو لگ اس کو پتا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا

پی ٹی آئی کا موازنہ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک فتنہ پارٹی ہے جس کا ہر وقت کام رونا دھونا ہے۔ کل کے ضمنی انتخابات میں سب نے ان کی مقبولیت زمین بوس ہوتے دیکھی ہے۔ جب یہ حکومت میں تھے تب بھی ضمنی انتخابات نہیں جیت پاتے تھے۔ پچھلی مرتبہ (ن) لیگ نے شیخوپورہ کی سیٹ ساڑھے بارہ ہزار ووٹ سے جیتی تھی اور اس مرتبہ ساڑھے بائیس ہزار سے جیتی ہے۔ جب جب انھوں نے پنجاب سے فساد کی کال دی تو پنجاب کے لوگوں نے ان کو مسترد کیا ہے۔ (ن) لیگ کے میگا پراجیکٹس کو پنجاب کی عوام ترجیح دے رہے ہیں۔ کل وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلباء میں وظائف تقسیم کیے۔ جن بچوں کے والدین فیس نہیں دے سکتے ان بچوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکالرشپس دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشپا 2 فلم کے ہیرو نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران ہوجائیں گے

سولر پروگرام کی کامیابیاں

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے سولر پروگرام کی وجہ سے وفاقی حکومت کی بھی بچت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چائنا سے واپسی پر سولر ٹیوب ویلز کا بھی افتتاح کریں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کوئی بھی پراجیکٹ صرف فائلوں اور نعروں کے لیے نہیں بنایا ہے۔ دوسری طرف فسادی گروہ کہتا ہے کہ سول نافرمانی کریں اور بیرون ملک پاکستانی پاکستان میں پیسے نہ بھیجیں۔ بشری بی بی ویسے محرم کے ساتھ نہیں نکلتی جبکہ لانگ مارچ میں اس نے پردہ بھی نہیں کیا ہوا تھا۔ پنجاب حکومت نے بچوں کے ہاتھ میں کیلوں والے ڈنڈے نہیں دیئے بلکہ ہم میرٹ پر سکالر شپس دے رہے ہیں۔ 130 ارب روپے ان بچوں کی تعلیم پر خرچ ہوگا۔ سھترا پنجاب پروجیکٹس پر بھی کام چل رہا ہے۔ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں 1 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی عوام کو 54 ارب روپے کا ریلیف دیا تھا۔ 73 لاکھ صارفین نے 14 روپے فی یونٹ سے فائدہ اٹھایا تھا۔ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔ آنے والی گرمیوں سے پہلے ان تمام لوگوں کو سولر دیا جائے گا۔

فیصل واڈا کا چیلنج

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو چاہیے کہ جنرل الیکشن لڑے ان کو لگ پتا جائے گا۔ فسادی ٹولے نے جھوٹ بولا کہ ان کے بہت سے لوگ مرے ہیں مگر کسی نے ان کو کسی کا جنازہ پڑھتے نہیں دیکھا۔ میں پوچھتی ہوں کہ یاسمین راشد کو نکال کر کون سی سیاسی اسٹیبیلیٹی آجائے گی؟ عمران خان مطالبات پر مطالبات کرتے رہیں گے اور ہم ادھر سے سن کر ادھر سے نکال دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...