سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لئے پاکستانی امداد کی پہلی کھیپ کوالالمپور پہنچ گئی
پاکستان کی انسانی امداد ملائیشیا پہنچ گئی
کوالا لمپور (ویب ڈیسک) سیلاب سے متاثرہ برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے لیے پاکستان کی 40 ٹن انسانی امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کوالالمپور پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: احد اور سجل کی وائرل ویڈیوز پر آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
امدادی سامان کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھیجی گئی امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، لحاف، سلیپنگ بیگ، چٹائیاں اور لائف جیکٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کا آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں عشائیہ
امدادی سامان کی وصولی
رپورٹ کے مطابق امدادی سامان کو پاکستانی سفارت خانے اور ملائیشین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے نمائندوں نے وصول کیا، حکومت پاکستان ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا : شرجیل میمن
دوسری کھیپ کی منصوبہ بندی
امدادی سامان کی دوسری کھیپ آئندہ ہفتے بھیجی جائے گی، ملائشیا میں اس سال مون سون کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، سیلاب سے ملائیشیا کی 9 مشرقی ریاستوں میں 38 اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث ملائیشیا کی مختلف ریاستوں میں 9 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ذرا سی غفلت ریلوے کے سارے حفاظتی نظام کو تہہ و بالا کر دیتی ہے، سیکڑوں معصوم زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں، جواب دہ کانٹے والا بھی ہوتا ہے۔
وزیر اعظم کا پیغام
حالیہ قدرتی آفات کی صورتحال
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ موسلا دھار بارشوں سے کئی مقامات پر پل بہہ گئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔








