پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں
پاک چین مشترکہ جنگی مشقیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک چین مشترکہ جنگی مشقیں، پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان 19 نومبر سے 11 دسمبر 2024 تک کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، کمبوڈیا جنگ نے ٹرمپ کو پھر پاک، بھارت تنازع یاد دلادیا۔۔۔امریکی صدر نے بیان میں کیا کہہ ڈالا ؟ جانیے
مشقوں کی تفصیلات

آئی ایس پی آر کے مطابق، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 3 ہفتے طویل مشقیں سالانہ منعقد ہونے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے میں آٹھویں مشق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
مہمانوں کے دن کی تقریب
10 دسمبر 2024 کو ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں مشق کی معزز مہمانوں کے دن (DVD) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان میں چین کے سفیر اور چین کے معززین بھی موجود تھے۔
فوجیوں کی مہارت کی تعریف
معززین نے مشق کے دوران فوجیوں کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔








