این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز، سخت سکیورٹی انتظامات
ضمنی الیکشن کا آغاز
عمرکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 10 سالہ بھتیجی سے زیادتی اور قتل کا الزام، ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
پولنگ کے اوقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
مقابلہ کی صورت حال
پیپلزپارٹی کی صبا تالپر اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لال چند مالہی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے، پی ٹی آئی، جی ڈی اے، جے یو آئی اور جماعت اسلامی سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ووٹروں اور پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 997 ہے، حلقے میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 498 ہے، 269 پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کی تفتیش میں بین الاقوامی نیٹ ورکس ملوث ہونے کا انکشاف
تعطیل کا اعلان
ضمنی انتخاب کے باعث عمر کوٹ ضلع بھر میں آج عام تعطیل کی گئی ہے۔
سیٹ کی خالی ہونے کی وجوہات
واضح رہے کہ نشست پیپلزپارٹی کے نواب یوسف تالپر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔








