پوپ فرانسس چل بسے، نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ ووٹنگ کا وہ خفیہ طریقہ جو آپ کو شاید معلوم نہیں

پوپ فرانسس کا انتقال
ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس پیر کی صبح 88 برس کی عمر میں چل بسے۔ ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اُن کی موت صبح 7:35 پر ہوئی۔ یہ اعلان کارڈینل کیوِن فیرل نے ویٹی کن کے آفیشل ٹیلیگرام چینل پر کیا۔ انہوں نے کہا "میرے عزیز بھائیو اور بہنو، مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ ہمارے مقدس باپ، پوپ فرانسس کی موت ہوگئی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کی تیاری دیکھ کر لگتا ہے انہیں 2 مہینے پہلے سے سب معلوم تھا: نادیہ خان
زندگی اور صحت کی حالت
نیوز 18 کے مطابق پوپ فرانسس کی زندگی کا بیشتر حصہ چرچ کی خدمت میں گزرا۔ اُن کی موت ایسے وقت میں ہوئی جب وہ ایسٹر پر ویٹی کن میں ہزاروں عقیدت مندوں سے خطاب کے لیے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا کی بالکونی پر نمودار ہوئے، حالانکہ وہ حالیہ دنوں میں شدید بیماری کے باعث زیرِ علاج رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق وہ ڈبل نمونیا کے باعث 38 دن ہسپتال میں داخل رہے اور 23 مارچ کو ڈسچارج کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کتنی دیر جاری رہا اور اہداف دراصل کیا تھے؟ بھارت کا موقف آگیا۔
پاپل کونکلیو کی روایت
چرچ کی 700 سالہ روایت کے مطابق پوپ کی موت یا مستعفی ہونے کی صورت میں ویٹی کن "پاپل کونکلیو" کا انعقاد کرتا ہے، جس میں کارڈینلز خفیہ ووٹنگ کے ذریعے نئے پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاریخ کے مطابق پاپل کونکلیو ویٹی کن کے مشہورِ زمانہ "سسٹین چیپل" میں ہوتا ہے جہاں مشیل آنجلو کی بنائی گئی چھت کے نیچے دنیا بھر سے آئے کارڈینلز بند دروازوں کے پیچھے ووٹ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے، ڈی پی او اٹک کا دعویٰ
نئی انتخابی قواعد
ویٹی کن کے نئے قواعد کے مطابق 22 جنوری 2025 تک 252 کارڈینلز میں سے صرف 138 ایسے ہیں جن کی عمر 80 سال سے کم ہے اور صرف وہی نئے پوپ کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ انتخاب کے دوران ہر کارڈینل ایک امیدوار کا نام بیلٹ پر لکھ کر مخصوص پیالے میں ڈالتا ہے۔ اگر کسی بھی امیدوار کو دو تہائی اکثریت نہ ملے تو دوبارہ ووٹنگ ہوتی ہے۔ اور یہ عمل روزانہ زیادہ سے زیادہ چار بار چلتا رہتا ہے۔ بیلٹ گنتی کے بعد جلا دیے جاتے ہیں۔ سیاہ دھواں اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ نیا پوپ منتخب نہیں ہوا جبکہ سفید دھواں اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ نیا پوپ منتخب ہو چکا ہے۔
نئے پوپ کا اعلان
انتخاب کے بعد چرچ کے ایک نمائندے کی جانب سے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا کی بالکونی سے روایتی لاطینی الفاظ “Habemus Papam” (ہمارے پاس پوپ ہے) کہے جاتے ہیں اور نیا منتخب شدہ پوپ پہلی بار عوام سے خطاب کرتا ہے۔