زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
زلزلے کی پیش گوئی میں مشکلات
کراچی(آئی این پی)ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے واضح کیا ہے کہ زلزلے کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ شارٹ ٹرم زلزلہ کی پیش گوئی کرنا مشکل ترین عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ
قدیم معلومات کی بنیاد پر اندازہ
ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نجیب احمد کا کہنا تھا کہ کسی علاقے میں سو سال پہلے زلزلہ آیا ہے تو وہاں کے زمینی خدو خال دیکھ کر کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے، لیکن زلزلے کی شدت اور گہرائی پھر بھی نہیں بتائی جا سکتی۔ اس کے ساتھ، زلزلہ آنے کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کہاں ایڈجسٹس کیا؟ حیران کن انکشاف
بین الاقوامی مشکلات
ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ جاپان، امریکا اور چین بھی زلزلوں کی پیش گوئی کرنے میں ناکام ہیں۔ ہمارے پاس جو سینسرز ہیں، وہ بہت ہی حساس ہیں اور یہ سینسرز اے 1.1 سے لے کر 9 تک شدت چیک کرتے ہیں۔
مقامی صورتحال کی نگرانی
پاکستان ایک ایکٹو فالٹ لائن پر ہے جہاں زلزلے تواتر سے آ رہے ہیں۔ پاکستان ہندو کش کی ایکٹو فالٹ لائن پر ہے، ہم مسلسل زمینی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔








